پاکستان سے وسطی ایشیا تک ریلوے لائن بچھانے کے منصوبے پر اہم پیش رفت 

41

 

اسلام آباد : پاکستان سے وسطی ایشیا ریلوے لائن بچھانے اور جلال آباد پشاور ریلوے منصوبے پر اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

 

دی نیوز میں شائع رپورٹ کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ افغانستان کیلئے پاکستان کے خصوصی نمائندے آصف وفاقی وزارت خارجہ کے اعلیٰ افسران کے ہمراہ ازبکستان پہنچ گئے ہیں جہاں ان کی ازبکستان کے نائب وزیر خارجہ علیوف سے ملاقات ہوئی ۔

 

ملاقات میں پاکستان اور ازبکستان کیساتھ حکومتی سطح پر مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے اقدامات کے ساتھ ساتھ عوام کی سطح پر بھی تعلقات کو مزید مستحکم اور وسعت دینے پر اتفاق رائے ہوا۔

 

قبل ازیں دونوں ملکوں کے درمیان وفود کی سطح پربھی باضابطہ مذاکرات ہوئے جن میں ازبکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان عصمت اللہ اپنے وفد کی سربراہی کر رہے تھے۔

 

اسلام آباد میں سفارتی ذرائع کے مطابق مذاکرات میں پاکستان سے وسطی ایشیا ریلوے لائن بچھانے پر بات چیت کی گئی اور مزار شریف، جلال آباد ،پشاور ریلوے لائن منصوبے کا جائزہ لیا گیا،مذاکرات میں ازبکستان میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق اور سفارتخانے کے دیگر حکام بھی شامل تھے۔

تبصرے بند ہیں.