پاکستان کو فعال اقتصادی ملک بنانا چاہتے ہیں ،سبز اور پائیدار ترقی پر توجہ دی جارہی ہے: نگران وزیر اعظم

38

سلام آباد :نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کاکہنا ہےکہ  پاکستان کو فعال اقتصادی ملک بنانا چاہتے ہیں  ،سبز اور پائیدار ترقی پر توجہ دی جارہی ہے۔  نگران وزیر اعظم  انوار الحق کاکڑ نے چین کے نشریاتی ادارے ’سی جی ٹی این‘  کو انٹرویو میں کہاکہ   پاکستان کو فعال اقتصادی ملک بنانا چاہتے ہیں  ،سبز اور پائیدار ترقی پر توجہ دی جارہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ  معاشی ترقی کے لیے خطے کے ممالک سے مثبت روابط استوار کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ ہم سستی توانائی کے حصول کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں، صنعتی میدان میں ترقی سے ہی معاشی استحکام آئے گا۔

نگران وزیر اعظم نے بتایا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں، ہمیں نئے خیالات اور آئیڈیاز پر عمل پیرا ہونا ہوگا۔ پاک چین تعلقات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ چین کے ساتھ ہمارے شراکت داری پر مبنی تعلقات ہیں، چین ترقی کرتا ہے تو ساری دنیا ترقی کرتی ہے۔

تبصرے بند ہیں.