کیلیفورنیا: ٹیسلا 2025 میں الیکڑک گاڑیوں کا نیااورسستا ماڈل متعارف کرائے گی۔ ٹیسلا نے اسے روڈ وڈ کانام دیا ہے، سستی الیکڑک گاڑیوں کا یہ ماڈل 2025 میں متعارف کرایاجائے گا۔
اس بارے میں ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک کاکہنا ہےکہ کمپنی ریڈ ووڈ پر کام کررہی ہے اور بہت جلد لوگ ستی الیکٹرک گاڑیاں میں نظر آئیں گے۔ مسک کامزید کہنا تھا کہ ٹیسلا دو نئے ماڈلز پر کام کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے طویل عرصے سے شائقین اور سرمایہ کاروں کی سستی الیکٹرک گاڑیوں اور سیلف ڈرائیونگ روبوٹیکسز کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔مسک نے 2020 میں 25,000 ڈالر کی کار بنانے کا وعدہ کیا تھا، اس منصوبے کو بعد میں روک لیا گیا تھا۔
تبصرے بند ہیں.