بلاول بھٹو تہذیب کے دائرے میں رہیں، بولنا سب کو آتا ہے: مریم اورنگزیب 

63

لاہور : مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ  بلاول بھٹو تہذیب  کے دائرے میں رہیں ۔بلاول کی زبان پر افسوس ہے،زبان کا بہتر استعمال کریں۔۔بولنا سب کو آتا ہے،جملے کسنا سب جانتے ہیں۔

 

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے مریم اورنگزیب نے کہا کہ  الزام تراشی اور جملے بازی  عوام نہیں سننا چاہتے۔کون سی ایسی ترقی ہے جو آپ سندھ سے پنجاب لانا چاہتے ہیں؟ ۔شہبازحکومت نے جو بھی فیصلہ کیا بلاول بھٹو اور اس کےوزیر شامل ہوتے  تھے۔

 

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو سے اچھا تعلق رہا ،وہ نئے نئے پنجاب آئے ہیں،انہیں پنجاب کے میگا پراجیکٹس کا علم  نہیں۔سندھ کےعوام کا بھی حق  ہے اُنہیں پنجاب جیسی سہولیات ملیں۔بےبنیاد الزامات نہ لگائیں۔

تبصرے بند ہیں.