پشاور:صوبہ خیبر پختونخوا میں پشاور کے علاقے صدر میں قائم شاپنگ سینٹر میں آگ لگ گئی،جس کے نتیجے میں کروڑوں روپے کا مال جل گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق آگ کی اطلاع پر فائر بریگیڈ کی 10 گاڑیاں موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے میں مصروف ہوگئیں جبکہ مختلف اضلاع سے بھی ٹیمیں منگوا لی گئی ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ آگ کی شدت زیادہ ہے، بجھانے میں وقت لگے گا۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ موبائل مارکیٹ کی 2 منزلہ عمارت میں تقریبا 200 دکانیں ہیں، مارکیٹ میں موجود بیٹریاں اور یو پی ایس پھٹنے سے آگ کی شدت میں اضافہ اور کنٹرول کرنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔
ریسکیو شاپنگ سینٹر میں موبائل فون، یو پی ایس اور دیگر الیکٹرانکس کی دکانیں ہیں، فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
دوسری جانب فائر بریگیڈ حکام نے شاپنگ سینٹر کے قریب واقع گھروں کو بھی خالی کرالیا ہے۔
تبصرے بند ہیں.