لاہور:باغات کے شہر لاہور میں جاڑا عروج پرہے ۔ یخ بستہ ہوائیں چلنے سے سردی میں اضافہ ہوا ہے ۔
تاہم اس سردی کی وجہ سے بڑی حد تک دھند میں بھی کمی ہوئی ہے۔ لاہور کی فضا صحت کے لیے اب بھی خطرناک ہے۔
دھند کے باعث موٹروے کئی سیکشنز سے بند ہے ۔ ایم ون اسلام آباد ٹول پلازہ سے تار شکئی ،ایم ٹو بھی للہ انٹر چینج سے کلر کہار انٹرچینج تک ٹریفک کیلئے بند ۔اسلام آباد سے بلکسر تک بھی ٹریفک کا داخلہ روک دیا گیا ہے۔
موٹروے پولیس نے شہریوں کو دھند کے اوقات میں سفر سے گریز کامشورہ دیا ہے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا کہا ہے۔
تبصرے بند ہیں.