ڈومیسٹک پرواز کے مسافروں پر ائیرپورٹ چارجز عائد

72

کراچی: سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ڈومیسٹک پرواز کے مسافروں پر ائیرپورٹ چارجز عائد کردیے۔ جس کے تحت اندرون ملک پروازوں پر سفر کرنے والے ہر مسافرکو اب 100 روپے فیس دینی ہوگی۔

 

تفصیلات کے مطابق  سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے حال ہی میں اندرون ملک پرواز کے مسافروں کے لیے 100 روپے کی نئی فیس لازمی قرار دے دی ہے۔

 

سی اے اے کے ترجمان نے ہوائی اڈے کی سہولیات اور خدمات کی حمایت میں ان فیسوں کی اہمیت پر زور دیا۔

 

ترجمان کا کہنا ہے کہ ائیرلائنز مسافروں سے چارجز وصول کرکے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو دیے جائیں گے،  اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

 

سی اے اے ترجمان نے بتایا کہ جمع ہونےوالے فنڈز کو ڈومیسٹک ہوائی اڈوں کو برقرار رکھنے اور ان کو بہتر بنانے  کے لیے استعمال کیا جائے گا تاکہ بغیر کسی رکاوٹ اور محفوظ سفر کے تجربے کو یقینی بنایا جا سکے۔

 

ترجمان کا کہنا تھا کہ مسافروں سے گزارش ہے کہ وہ ان ضوابط سے باخبر رہیں اور ٹکٹنگ اور بورڈنگ کے دوران تعاون کریں۔

تبصرے بند ہیں.