لاہور میں 30 دن کے دوران 42 بچے نمونیا سے دم توڑ گئے:محکمہ صحت

79

لاہور:  لاہور میں 30 دن میں 42 بچے نمونیا سے انتقال کر گئے۔

 

محکمہ صحت کے مطابق لاہور میں 24 گھنٹے کے دوران مزید دو بچے نمونیا سے دم تؤڑ گئے جس کے بعد نمونیا سے پیش آنے والی اموات کی تعداد 42 ہو گئی ہے۔

 

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران 237 کیسز رپورٹ ہوئےجبکہ نمونیا سے متاثرہ بچوں کی عمر 5 سال تک ہے۔

 

اعداد و شمار کے مطابق لاہور میں 30 دن میں اب تک  1 ہزار 474 بچے نمونیا میں مبتلا ہوئے۔

تبصرے بند ہیں.