فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن: مدت میں توسیع کی وفاقی حکومت کی درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر
اسلام آباد: فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی مدت میں توسیع سے متعلق وفاقی حکومت کی متفرق درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔
چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ آئندہ ہفتے سے حکومت کی جانب سے دائردرخواست پرسماعت کرے گا۔
وفاقی حکومت نے فیض آباد دھرناکمیشن کے مقرر وقت میں توسیع کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔
درخواست میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ میں دی گئی تاریخ پر کمیشن رپورٹ کو حتمی شکل نہیں دے سکتے۔
درخواست میں مقررہ وقت میں توسیع کی استدعا کی گئی۔
یاد رہے کہ جنوری کے تیسرے ہفتے میں انکوائری کمیشن نے رپورٹ فائنل کر کے سپریم کورٹ میں جمع کرانا تھی.
تبصرے بند ہیں.