پاک نیوزی لینڈ، ٹی ٹوئنٹی سیریز کا چوتھا میچ آج کھیلا جائے گا

80

 

کرائسٹ چرچ: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل سیریز کا چوتھا ٹی ٹوئنٹی ہیگلے اوول میں کھیلا جائے گا.

 

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے اسٹیڈیم میں موجود تماشائیوں کو کھیل کے دوران محتاط رہنے اور گیند پر نظر رکھنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں، نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ کھیل کے دوران بہت چھکے لگ رہے ہیں تو تماشائی محتاط رہیں کہ گیند انہیں آ کر نہ لگ جائے۔

 

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آخری اور پانچواں میچ بھی اسی مقام پر اتوار (21 جنوری)کو کھیلا جائے گا۔

 

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو پہلے دو میچوں میں شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 3-0 کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کر چکا ہے۔

 

تبصرے بند ہیں.