عمران خان کیخلاف اڈیالہ جیل میں دو کیسز کی سماعت مقرر

63

 

راولپنڈی:سائفر کیس اور دوران عدت نکاح کیس کی آج اڈیالہ جیل میں سماعت ہوگی ۔

 

سائفر کیس کی سماعت خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین کرینگے ۔ غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت سنیئر سول جج اسلام آباد قدرت اللہ کریں گے ۔

 

 

دوران عدت نکاح کیس میں عدالت نے آج استغاثہ کے گواہان کو طلب کر رکھا ہے۔ سائفر کیس گزشتہ سماعت پر استغاثہ کے 6 جبکہ مجموعی 10 گواہان کے بیانات قلمبند ہوچکے ہیں۔

کیال رہے کہ دوران عدت نکاح کیس میں گزشتہ سماعت پر عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کی تھی ۔

عدالت نے تحریری حکمنامے میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر ناجائز تعلقات کے الزام کا کیس ختم کردیا تھا ۔عدالت نے صرف عدت میں نکاح کی حد تک کیس کو آگے بڑھانے کا حکمنامہ جاری کیا تھا ۔

تبصرے بند ہیں.