ممبئی : بالی وڈ کی اداکارہ سونم کپور نے20 ماہ میں 16 کلو گرام وزن کم کرلیا۔بالی وڈ کی اداکارہ سونم کپورنے کہاکہ 2022 میں ماں بننے کے بعد میرا وزن بڑھ گیا تھا، تاہم میں گذشتہ ڈیڑھ برس سے وزن کم کرنے اور بھرپور فٹنس کی کوشش کررہی تھی۔
میں نے سولہ ماہ میں20 کلوگرام وزن کم کیا ہے،میری کوشش ہےکہ میں دوبارہ پہلے جیسی فٹ ہوجائوں۔ سونم نے ماں کے تجربے کے بارے میں کہا کہ اس کو الفاظ میں نہیں بیان کیاجاسکتا۔
سونم کپور کا بتانا ہے کہ وہ تاحال پہلے جیسی سمارٹ نہیں ہو سکی مگر فٹنس کی طرف بھرپور توجہ ہے ۔
یاد رہے کہ سونم کپور اور آنند آہوجا کی شادی مئی 2018ء میں ہوئی تھی، سونم کپور کے ہاں 4 سال بعد پہلی اولاد کی پیدائش گزشتہ سال اگست کے ماہ میں ہوئی تھی۔
تبصرے بند ہیں.