شاہدرہ، گیس سلنڈر پھٹنے سے9 افراد جھلس گئے

64

 

لاہور:صوبائی  دارالحکومت لاہور کے علاقے شاہدرہ میں گھر میں گیس سلنڈر پھٹ گیا۔ سلنڈر پھٹنے سے گھر کے 9 افراد جھلس گئے۔

 

ریسکیوذرائع  کے مطابق کچن میں کام کے دوران سلنڈر پھٹا،  سیلنڈر پھٹنے سے گھر کی عمارت کو بھی نقصان پہنچا۔

 

ریسکیو حکام نے مزید بتایا کہ سلنڈر پھٹنے کے باعث زخمی ہونے والے شہریوں کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

 

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی لاہور کے علاقے شیرا کوٹ میں گھر میں سلنڈر پھٹنے سے 5 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

تبصرے بند ہیں.