ڈنیڈن: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرے ٹی ٹوئنٹی میںنیوزی لینڈ نے پاکستان کو 45 رنز سے شکست دے دی۔ 225 کے ہدف میں پاکستانی ٹیم 7 وکٹوں پر 179 رنز بنا سکی۔
5 میچوں کی ٹی 20 سیزیر میں نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرا ٹی 20 میچ ڈنیڈن میں کھیلا گیا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 225 رنز کا ہدف دیا۔
قومی ٹیم کی جانب آج ریسری بار بھی اچھا آغاز نہیں کیا گیا، صائم ایوب صرف 10 رنز بنا کر ٹم ساؤتھی کی گیند پر آؤٹ ہو گئے، جس کے بعد محمد رضوان مچل سینٹر کی گیند پر 24 رنز بنا کر پولین لوٹ گئے۔ پاکستان کی تیسری وکٹ 95 رنز کے مجموعے پر گری، فخر زمان صرف 19 رنز بنا کر لوکی فرگوسن کی گیند پر کیچ دے بیٹھے۔
اعظم خان بھی زیادہ دیر نہ ٹھہر سکے اور صرف 10 رنز بنا کر میٹ ہنری کی گیند پر گلین فلپس کو کیچ دے بیٹھے۔ سابق قومی کپتان بابر اعظم 58 رنز بنا ایش سودھی کی گیند پر آؤٹ ہو گئے اور افتخار احمد صرف ایک رن بنا کر ہی رن آؤٹ ہو گئے۔
پاکستان کی جانب سے اب محمد نواز 28 رنز پر ٹم ساوتھی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے جبکہ وسیم جونیئر 1 رن کیساتھ اور شاہین شاہ آفریدی 16رنز کیساتھ کریز پرناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پہلے کھیلتے ہوئے نیوزی لینڈ 7 وکٹوں کے نقصان پر 224 رنز بنا سکی۔
نیوزی لینڈ اننگز
نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 28 رنز پر گری، حارث رؤف نے ڈیون کنوے کو 7 رنز پر آؤٹ کیا، جس کے بعد کیوی بلے بازوں نے باؤلرز پر رحم نہ کھایا، فن ایلن اور ٹم سیفرٹ نے شاندار پارٹنرشپ بنائی۔
فن ایلن نے صرف 62 گیندوں پر 137 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلیں، انہوں نے 16 چھکے اور 5 چوکے مار کر پاکستانی باؤلنگ بھرکس نکال دیا۔ 53 رنز کے مجموعے پر دوسری وکٹ گری، ٹم سیفرٹ 31رنز بنا کر محمد وسیم جونئیر کا شکار بنے۔
174 رنز پر ڈیرل مچل کو صرف 8 رنز پر محمد نواز نے آؤٹ کردیا جس کے بعد فن ایلن 137 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر زمان خان کا شکار بنے۔ پانچویں وکٹ 214 رنز کے مجموعے پر گری، مارک چیپمین صرف ایک رن بنا سکے۔مچل سینٹنر 4 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے اور گلین فلپس 19 رنز بنا سکے۔
پاکستان اور نیزی لینڈ کے درمیان تیسرے ممیچ میں حارث روف ایک بار پھر پاکستان کے سب سے مہنگے باؤلر ثابت ہوئے، محمد نواز نے 4 اوورز میں 44 اور شاہین شاہ آفریدی نے 4 اوورز 43 رنز دیے۔
شاہین آفریدی، زمان خان، محمد نواز، محمد وسیم جونئیر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی جبکہ حارث رؤف نے دو وکٹیں لیں۔
تبصرے بند ہیں.