سان فرانسسکو: اوپن اے آئی نے رواں سال دنیا کے مختلف ممالک میں ہونے والے عام انتخابات سے قبل غلط معلومات سے نمٹنے کے لیے نیا ٹول متعارف کرانے کا اعلان کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اوپن اے آئی نے اپنے ایک بلاگ پوسٹ میں کہا کہ اوپن اے ایسے ٹولز پر کام کر رہا ہے جو چیٹ جی پی ٹی کے ذریعے تیار کردہ ٹیکسٹ پر اپنے آپ کو کریڈٹ دے گا کہ یہ چیٹ جی پی ٹی کے ذریعے لکھا گیا ہے اور صارفین آسانی سے معلوم کرسکیں گے کہ کوئی مواد یا تصویر مصنوعی ذہانت کے امیج جنریٹر کی مدد سے بنائی گئی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ رواں سال امریکا، بھارت اور برطانیہ سمیت کم ازکم 64 ممالک میں انتخابات ہونے والے ہیں، اس کے پیش نظر اوپن اے آئی نے اعلان کیا ہےکہ وہ چیٹ جی پی ٹی اور امیج جنریٹر DALL-E 3 کو سیاسی مہم کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔
اوپن اے آئی نے بلاگ پوسٹ میں کہا کہ ہم اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ ہماری ٹیکنالوجی کو اس طرح استعمال نہ کیا جائے جس سے جمہوری عمل کو نقصان پہنچے۔ اوپن اے آئی کی جانب سے کہا گیا کہ فی الحال اس بات پر غور کیا جا رہا ہے کہ ان کے ٹولز کس حد تک عام لوگوں کی رائے کو متاظر کر سکتے ہیں، جب تک ہمیں معلومات نہیں مل جاتی ہم لوگوں کو سیاسی مہم اور لابنگ کی اجازت نہیں دے سکتے۔
تبصرے بند ہیں.