سائفر کیس کے ٹرائل کو لائیو دکھانے کی درخواست کرتا ہوں ، سب کو پتہ چلے کہ ملک کا وفادار کون ہے اور بے وفائی کس نے کی: شاہ محمودقریشی
راولپنڈی : پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کاکہنا ہےکہ سائفر کیس کے ٹرائل کو لائیو دکھانے کی درخواست کرتا ہوں ، سب کو پتہ چلے کہ ملک کا وفادار کون ہے اور بے وفائی کس نے کی۔شاہ محمود قریشی کاکہنا تھا کہ سائفر کیس کے ٹرائل کو لائیو دکھانے کی درخواست کرتا ہوں ، سب کو پتہ چلے کہ ملک کا وفادار کون ہے اور بے وفائی کس نے کی۔
انہوں نے کہا عامر کیانی ،عمران اسماعیل ،علی زیدی ،محمود مولوی ،تنویر الیاس جیل میں ملنے آئے،کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی اورپارٹی کو چھوڑ دو، تحریک انصاف کا جھنڈا اٹھانا جرم نہیں ہے۔ میں اگر ’’لوٹا‘‘ بن جاتا تو آج منظور نظر ہوتا۔
ان کاکہنا تھا کہ اگر ہم قصوروار ہیں تو دنیا کو پتہ چلنا چاہیے۔ ’’بلا‘‘ چلا گیا جس سے اس الیکشن کا جنازہ نکل گیا ہے۔ ارینج اور انجینئرڈ الیکشن قبول نہیں کیے جائیں گے، سیاست میں مذاکرات کے دروازے بند نہیں کیے جاتے۔
تبصرے بند ہیں.