تحریک انصاف  ٹرائی سائیکل کے نشان پر مریم نواز کا مقابلہ کرے گی

60

 

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے میاں شہزاد فاروق این اے 119سے ن لیگ کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے مدمقابل الیکشن لڑیں گے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی رہنما فاروق کو ٹرائی سائیکل نشان الاٹ کیا گیا ہے۔

 

خیال رہے الیکشن کمیشن کی جانب سے اپنے انتخابی نشان سے محروم کیے جانے کے بعد، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اپنے مضبوط سوشل میڈیا نیٹ ورک کا فائدہ اٹھانے کے علاوہ اپنے حامیوں سے رابطے میں رہنے کا فیصلہ کر لیا۔

 

پاکستان تحریک انصاف نے  8 فروری کے انتخابات کے لیے پارٹی کے امیدواروں کو ان کے انتخابی نشانات کے ساتھ نمایاں کرنے والا آن لائن پورٹل متعارف کرا دیا۔  مزید براں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور ڈور ٹو ڈور مہم کا استعمال کرتے ہوئے عوام کو پی ٹی آئی کے نامزد امیدواروں اور ان کو الاٹ کیے گئے نشانات کے بارے میں آگاہ کیا جائےگا تاکہ کسی بھی الجھن کو دور کیا جا سکے۔

تبصرے بند ہیں.