شارٹ فلم فیسٹیول:’وچن’ نے بہترین فلم کا ایوارڈ جیت لیا

86

کراچی: نوجوان فلم سازوں کی تیار کردہ شارٹ فلموں پر مبنی فلم فیسٹیول میں کلدیپ کھتری کی فلم وچن نے بہترین فلم کا ایوارڈ جیت لیا۔

 

تفصیلا ت کے مطابق نوجوان فلم سازوں کی تیار کردہ شارٹ فلموں پر مبنی فلم فیسٹیول میں 18شارٹ فلمیں نمائش کیلئے پیش کی گئیں۔

 

فیسٹیول کے آخری دن جیوری کے ممبران نے 9 کیکٹگریز میں فاتحین کو ایوارڈز اور سرٹیفکیٹس تقسیم کئے گئے جن میں بہترین فلم کا ایوارڈ کلدیپ کھتری کی فلم وچن کو ملاجبکہ ،بہترین ہدیتکارکا ایوارڈ امان زبیری کو فلم ہیبت کے لئے دیا گیا۔

 

شارٹ فلم فیسٹیول میں بہترین اداکار کا ایوارڈ فلم سائیکو ٹیکسی کے اداکار علی رانا اور بہترین اداکار ہ کا ایوارڈ پرواز درشاب کی اداکارہ حورہ بتول کو دیا گیا۔

 

بہترین پروڈکشن ڈیزائن کا ایوار ڈ فلم شہر معشوق کے لئے سلینا خان کو دیا گیا جبکہ بہترین سینماٹوگرافی کا ایوارڈ فلم دی سائیلنس آفٹر دی اسٹورم کے لئے ہالار کھوسو کے حصے میں آیا۔

 

بہترین ایڈیٹنگ کا ایوارڈ کا ایوارڈ فلم ریوری کے لئے شرمین علی، بہترین ساؤنڈ ڈیزائن کا ایوارڈ کاا یوارڈ فلم ویئراز مائی یلو کے لئے سروش احمد کو دیا گیا اور بہترین اسکرین پلے ایوارڈ فلم وچن کے لئے کلدیپ کھتری کو دیا گیا۔

تبصرے بند ہیں.