لاہور: 24 گھنٹے کے دوران صوبہ بھر میں 10 افراد نمونیاکے باعث جان کی بازی ہار گئے۔
پنجاب بھر میں شدید سردی کی لہر کے باعث نمونیاکے کیسز میں اضافہ جاری ہے، صوبہ بھر میں 10 افراد نمونیاکے باعث جانبحق ہو گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں 2افراد نمونیاسے متاثر ہوکرزندگی کی بازی ہار گئے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ 1 ہفتے کے دوران لاہور میں 19 افراد نمونیہ کے باعث جانبحق ہوگئے ہیں جبکہ گزشتہ 7 روز کے دوران پنجاب بھر میں 55 افراد نمونیہ کے باعث جانبحق ہوئے۔
ساتھ ہی ساتھ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں نمونیہ کے مزید 62 نئے مریض رپورٹ ہوئےہیں۔
طبی ماہرین نے شہریوں کو سخت احتیاط برتنی کی ہدایت دی ہےکہ ویکسین کچھ قسم کے نمونیا کو روکنے میں مدد کر سکتی ہیں۔ 50 سال سے زائد عمر کے افراد اپنی نمومیا ویکسینیشن ضرور کروائیں۔ اس کے علاوہ اچھی حفظان صحت (اکثر اپنے ہاتھ دھونا)، تمباکو نوشی چھوڑنا، اور باقاعدگی سے جسمانی سرگرمی کرکے اپنے مدافعتی نظام کو مضبوط رکھنا اور صحت مند کھانا نمونیا ہونے کے خطرے کو کم کرنے کے دوسرے طریقے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.