بڑھتے کرائے بلوں سے تنگ آکر بیکری چین نے چار برانچیں بند کردیں

67

کینٹ: بڑھتے کرائے اور بلوں سے تنگ آکر بیکری چین نے چار برانچیں بند کردیں۔معروف بیکری چین   چیریان بیکرز نے  بڑھتے کرائے اور بلوں سے تنگ آکر بیکر ی کی چین کی چار برانچیں بند کردی ہیں اور صرف  کینٹ(انگلینڈ کا جنوب، مشرقی شہر) کی برانچ کھلی  ہے۔

اس برانچ سے آن لائن آرڈر کرکے اشیا منگوائی جاسکتی ہیں۔ اس بارے میں برانچز کی مالک چیریان فرائیڈ مین کاکہنا ہےکہ  میں نے سٹنگ بورن میں جون 2022 میں پہلی برانچ  کھولی تھی۔ اس کے بعد فیورشام، کینٹر بری ،میڈسٹون اور روچسٹر میں بھی برانچیں کھولیں۔

تاہم میں شکستہ دل کے ساتھ یہ کہہ رہی ہوں کہ  کرائے کے بڑھنے اور زائد بلوں سے تنگ آکر میں نے چار برانچز بند کردی ہیں ۔ میرے پاس اس دکھ کو بیان کرنے کے الفاظ نہیں ہیں۔ میں نقصان کو پورا نہیں کرپارہی تھی اسی وجہ سے یہ مشکل فیصلہ کیا۔

تبصرے بند ہیں.