شاعر، مزاح نگار اور سفر نامہ نگار ابن انشا کی 46 ویں برسی

93

 

کراچی: اردو کے معروف شاعر، مزاح نگار اور سفر نامہ نگار ابن انشا کو مداحوں سے بچھڑے 46 برس بیت گئے۔

 

اردو ادب کے مایہ ناز شاعر، مزاح نگار اور سفر نامہ نگار ابن انشا 15 جون 1927ء کو ہندوستان کے شہر جالندھر میں پیدا ہوئے۔ ان کا اصل نام شیر محمد خان تھا۔

 

ان کی شاعری کے مجموعوں میں ’اس بستی کے ایک کوچے میں، چاند نگر، دل وحشی، بلو کا بستہ‘ شامل ہیں۔ آوارہ گرد کی ڈائری، ابن بطوطہ کے تعاقب میں، چلتے ہو تو چین کو چلیے، دنیا گول ہے اور نگری نگری پھرا مسافر جیسے سفرنامے مزاح کے امتزاج کے ساتھ تحریر کیے۔

 

 

ان انشا نے چینی نظموں کے اردو میں تراجم کیے، مختلف اخبارات میں کالم لکھے اور وہ ریڈیو پاکستان اور ثقافتی اداروں سے بھی وابستہ رہے۔

 

ابن انشا کی کئی غزلوں کو مختلف گلوکاروں نے ترنم کے ساتھ گا کر ایک نئی پہچان دی، ان کی ایک غزل ‘انشا جی اٹھو اب کوچ کرو’ کو عالمگیر شہرت حاصل ہوئی جسے لیجنڈ گلوکار امانت علی خان نے اپنی مدھر آواز سے چار چاند لگا دیے۔ حکومت پاکستان نے ابن انشا کو تمغہ حسن کارکردگی سے بھی نوازا۔

ابن انشاء نے زندگی کے آخری ایام برطانیہ میں گزارے اور 11 جنوری 1978ء کو لندن میں ہی اُن کا انتقال ہوا۔

تبصرے بند ہیں.