الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس کل طلب، اجلاس میں پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے پرقانونی بریفنگ اور مشاورت کی جائے گی
اسلام آباد : الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس کل طلب، اجلاس میں پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے پرقانونی بریفنگ اور مشاورت کی جائے گی۔پی ٹی آئی کو انتخابی نشان کی الاٹمنٹ کے معاملے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کا اہم اجلاس کل طلب کیاگیاہے۔ اجلاس کل صبح الیکشن کمیشن کے سیکرٹرٹ میں ہوگا۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ اجلاس چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی سربراہی میں ہوگا۔اجلاس میں کمیشن کے چاروں اراکین اور سپیشل سیکریٹریز شرکت کریں گے۔
اس اہم اجلاس میں پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے پر مشاورت کی جائے گی اور الیکشن کمیشن کا لا ونگ کمیشن کو پشاور ہائی کورٹ فیصلے سے متعلق قانونی نکات پر بریفنگ دے گا۔
واضح رہے کہ پشاور ہائی کورٹ نے انتخابی نشان کیس میں الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کو ’بلے‘ کے نشان پر الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی ہے۔
تبصرے بند ہیں.