ٹکٹوں سے متعلق مشاورت کل مکمل ہو جائے گی، اگر بلا بحال نہ ہوتا تو ہمارے لیے کافی مشکلات ہوتی:بیرسٹر گوہر
راولپنڈی:چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان کا کہنا ہےکہ ٹکٹوں سے متعلق مشاورت کل مکمل ہو جائے گی، اگر بلا بحال نہ ہوتا تو ہمارے لیے کافی مشکلات ہوتی۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ٹکٹوں سے متعلق مشاورت کل مکمل ہو جائے گی، اگر بلا بحال نہ ہوتا تو ہمارے لیے کافی مشکلات ہوتی۔
انہوں نے کہا کہ اگر بلا بحال نہ ہوتا تو ہمارے لیے کافی مشکلات ہوتی، کسی بھی سیاسی جماعت سے اس کا نشان واپس لینا غیر قانونی ہے، پرسوں تک ہمارے سارے امیدوار فائنل ہو جائیں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ سائفر کیس میں ہمارا مطالبہ ہے اس کا ٹرائل اوپن ہو، بانی پی ٹی آئی کو ہر مقدمے میں ملوث کیا جا رہا ہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ 8 فروری کو ان شاء اللّٰہ پی ٹی آئی جیت کر دکھائے گی، ووٹ کے حق کے لیے بانی پی ٹی آئی کے پوسٹل بیلٹ کے لیے بھی درخواست کریں گے۔
ان کاکہنا تھا کہ ٹکٹوں سے متعلق پیسوں کے لین دین کی بات درست نہیں ہے۔ سائفر کیس حکم امتناع کل ختم ہو رہا ہے، اُمید ہے کل ہائی کورٹ کوئی اچھا فیصلہ دے گی۔
تبصرے بند ہیں.