عمران خان نے مان لیا مضمون میں نے نہیں لکھا، کچھ ان پڑھ اینکرز اور اکانومسٹ اے آئی کی فریب کاری پر شادیانے بجا رہے ہیں: مرتضیٰ سولنگی

78

اسلام آباد:  نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضٰی سولنگی نے کہا ہے کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے نے اعتراف کیا کہ دی اکانومسٹ میں چھپنے والا مضمون انہوں نے نہیں لکھا۔

 

وفاقی وزیر اطلاعات  نے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا کہ یہ مضمون آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے تیار کیا گیا تھا۔ موجودہ چیئرمین پی ٹی آئی نے اس مضمون کے ریاست مخالف اور امریکا مخالف مواد کی توثیق نہیں کی۔

 

 

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ بیرون ملک رہنے والے پی ٹی آئی کارکن ، کچھ نیم خواندہ اینکرز اور دی اکانومسٹ، اے آئی کی اس فریب کاری پر شادیانے بجا رہے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.