کیلیفورنیا: پلاسٹک کی بوتل کو پھینکنے کی بجائے استعمال میں لائیں اور کارآمد بنائیں۔ پلاسٹک بوتل جب خالی ہوجاتی ہے توزیادہ تر لوگ اس کو پھینک دیتے ہیں۔ تاہم یہ خالی پلاسٹک کی بوتل کافی کارآمد ہوتی ہے اور استعمال کی جاسکتی ہے۔
پلاسٹک کی بوتل میں سوراخ کریں اوراس میں پانی یا دوائی بھرکر باغ میں سپریں کریں، اس طرح سے اس کو کارآمد بنایاجاسکتا ہے۔ اس کادوسرا استعمال یہ ہوتا ہےکہ بائول میں انڈوں کو مکس کرنے کے لیے بھی بوتل کو ڈھکن کی طر ف سے بند کریں اوراس کو انڈوں کو مکس کریں اس طرح سے یہ بوتل ضائع ہونے سے بچ جائے گی اور استعمال میں لائی جاسکے گی۔
بوتل کو پیندے سے کاٹ کر ڈیزائن والا بسٹک بنائیں اور پھر مزے لے کر کھائیں۔ پلاسٹک کی بوتل کا سب سے اہم استعمال یہ ہےکہ خالی پلاسٹک بوتل میں پانی بھریں اوراس کوفریزر میں رکھیں۔ جب اس میں برف جم جائے تو اس کو سٹیڈ والے پنکھے کے سامنے رکھیں اس طرح سے جو ہوا س بوتل سے گزر کر آئے کی وہ کنڈیشنڈ ایئر ہوگی اور ٹھنڈک کا احساس دلائے گی۔ اس سے کمرے کا درجہ حرارت بھی بہتر ہوجائے گا۔
تبصرے بند ہیں.