سمگلنگ کے ذریعے چند افراد کو ملکی معیشت کو نقصان پہنچانے نہیں دیں گے،روک تھام کیلئے تمام ادارے تیزی لے کر آئیں، نگران وزیراعظم
سلام آ باد : نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کاکہنا ہےکہ سمگلنگ کے ذریعے چند افراد کو ملکی معیشت کو نقصان پہنچانے نہیں دیں گے،روک تھام کیلئے تمام ادارے تیزی لے کر آئیں۔افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کے تحت تجارت اور سرحدی اضلاع میں سمگلنگ کے خاتمے پر جائزہ اجلاس نگران وزیر اعظم کاکہنا ہےکہ سمگلنگ کے ذریعے چند افراد کو ملکی معیشت کو نقصان پہنچانے نہیں دیں گے،روک تھام کیلئے تمام ادارے تیزی لے کر آئیں۔
نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے مزید کہاکہ سمگلنگ کی وجہ سے پوری پاکستانی قوم نقصان اٹھا رہی تھی۔ حکومت اس کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رکھے گی۔
ان کا مزید کہنا تھاکہ سمگلنگ کی روک تھام کیلئے تمام ادارے بالخصوص فرنٹیئر کور، کسٹمز اور ضلعی انتظامیہ اقدامات میں تیزی لے کر آئیں۔ سمگلنگ کے گھناؤنے کاروبار سے صرف چند بااثر افراد کو فائدہ پہنچتا ہے۔ سرحدی اضلاع میں خصوصی اقتصادی زونز اور صنعتوں کے قیام سے متبادل روزگار کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
نگران وزیر اعظم نے جائزہ اجلاس میں مزید کہا کہ سرحدی علاقوں میں روزگار کے مواقع مہیا کرنے اور سماجی تحفظ کیلئے لائحہ عمل بنایا جائے۔
تبصرے بند ہیں.