پی ٹی آئی الیکشن جیتے گی،مخالفین کان کھول کر سن لیں کوئی حلقہ خالی نہیں ملے گا: بیرسٹر گوہر

57

راولپنڈی :پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر کاکہنا ہےکہ  پی ٹی آئی الیکشن جیتے گی،مخالفین کان کھول کر سن لیں کوئی حلقہ خالی نہیں ملے گا۔پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے  ہوئے کہاکہ  پی ٹی آئی الیکشن جیتے گی،مخالفین کان کھول کر سن لیں کوئی حلقہ خالی نہیں ملے گا۔

تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی الیکشن جیتے گی، عوام کے سمندر کو کوئی نہیں روک سکے گا، ہر بندہ اپنے ووٹ پر پہرہ دے گا، رات انٹرنیٹ ڈاؤن کیا گیا مگر لوگوں نے تعاون کیا ہے۔ان کاکہنا تھا کہ   ہم پرامید ہیں کہ عدلیہ کوئی اقدامات کرے گی، ہر پاکستانی کا حق ہے کہ وہ الیکشن کے پراسیس میں شامل ہو۔ امید کرتا ہوں کل شاید بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت مل جائے۔

بیرسٹر گوہر علی خان  کاکہنا تھا کہ  آج بانی پی ٹی آئی سے میٹنگ تھی، ڈھائی گھنٹے انتظار کرایا گیا مگر ملاقات نہیں ہو سکی ۔ کل یا پرسوں ملاقات کرا دی جائے گی۔

تبصرے بند ہیں.