مریم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے خلاف اپیل خارج

99

لاہور ایپلٹ ٹریبونل نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر  مریم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے خلاف دائر اپیل خارج کردی۔

 

ایپلٹ ٹربیونل کے جسٹس اسجد جاوید گھرال نے اپیل پر سماعت کی،  ٹربیونل نے ریٹرننگ افسر کا فیصلہ درست قرار دیتے ہوئے اپیل خارج کردی۔

 

یاد رہے کہ 28 دسمبر کو شاہ پور سے تعلق رکھنے والے ایک وکیل مہر طاہر نے مریم نواز کے پنجاب کے صوبائی حلقہ پی پی 80 سے کاغذات نامزدگی کی منظوری کو چیلنج کیا تھا۔

 

ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف اور سابق وزیر اعظم شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی بھی مشروط طور پر منظور کر لئےگئے ہیں۔

 

واضح رہے کہ ریٹرننگ افسران کے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کرنے کیخلاف اپیلوں پر فیصلوں میں چار روز باقی رہ گئے ہیں جبکہ  اپیلوں کو شیڈول کے مطابق نمٹانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں مزید تین ایپلٹ ٹربیونل تشکیل دے دیے گئے ہیں، اب لاہور ہائیکورٹ پرنسپل سیٹ پر چھ ایپلٹ ٹربیونلز اپیلوں پر سماعت کر رہے ہیں ۔

تبصرے بند ہیں.