اسلام آباد: نواز شریف کے این اے 130 سے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیل خارج کر دی گئی۔
الیکشن اپیلیٹ ٹربیونل نے ریٹرننگ افسر کا نواز شریف کےکاغذات نامزدگی منظور کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا ۔ جسٹس رسال حسن سید پر مشتمل الیکشن اپیلٹ ٹربیونل نے شاہد اورکزئی کی اپیل پر سماعت کی ۔شہری شاہد اورکزئی نے نواز شریف کے کاغذات نامزدگی منظوری کے خلاف اپیل دائر کر رکھی تھی۔
ریٹرننگ افسر ریکارڈ کے ہمراہ پیش ہوئے لیکن اپیل کنندہ عدالت میں پیش نہ ہوئے۔
گزشتہ روز بھی اپیل کنندہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے تھے، عدالت نے درخواست گزار کو رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کرنے کا آخری موقع دے رکھا تھا۔
تبصرے بند ہیں.