جہاز کے ٹوائلٹ میں ایک شخص کی موت ہوگئی، مسافر خوف وہراس کا شکار

72

مانچسٹر:جہاز کے ٹوائلٹ میں  ایک شخص کی موت  نے   مسافر وں  کو خوفزدہ  کردیا۔ جیٹ ٹو کی پرواز ٹینیرائف سے مانچسٹر جارہپی تھی کہ اس کے ٹوائلٹ میں ایک شخص مردہ پایاگیا۔ اس وجہ سے مسافر خوفزدہ ہوگئے  اور جہاز کو کارک ایئر پورٹ پر اتار لیاگیا۔

جیٹ 2 طیارے کے ٹوائلٹ میں ایک مسافر مردہ پایا گیا ہے جس نے پرواز کو آئرلینڈ کی طرف موڑنے پر مجبور کیا تھا۔یہ شخص  ٹینیرائف سے مانچسٹر جا رہا تھا جب ساتھی مسافروں نے دیکھا کہ  ٹوائلٹ کافی دیر سے  بند تھا۔

اس بارے میں  عملے کو الرٹ  کیاگیا۔ تاہم بعد میں عملے نے مشکل صورتحال پر قابوپایااور مسافروں کی  حالت کو نارمل کیا۔اس کے بعد پرواز کا رخ فورا قریبی ایئر پورٹ کی طرف موڑاگیا تاکہ دیگر مسافر پریشان اور خوفزدہ نہ ہوں۔

تبصرے بند ہیں.