سیکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 2 دہشت گرد جہنم واصل

49

ٹانک:  خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کے خفیہ اطلاعات پر انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں  انتہائی مطلوب کمانڈر گل یوسف عرف طور سمیت 2 دہشت گرد مارے گئے۔

 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع ٹانک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد جہنم واصل کر دیا۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق گل یوسف عرف طور سیکیورٹی فورسز کےخلاف ٹانک اور ڈیرہ اسمٰعیل خان میں دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں میں ملوث تھا۔

 

آئی ایس پی آر نےکہا کہ دہشت گرد کمانڈر شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھا۔

 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دہشت گرد کمانڈر گل یوسف عرف طور  ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردی کی مختلف کارروائیوں میں ملوث تھا، وہ انتہائی مطلوب اور اس کے سر کی قیمت 25 لاکھ روپے تھی۔

تبصرے بند ہیں.