گھریلو صارفین کے لیے سی این جی سٹیشنوں پر گیس کی سپلائی معطل کرنے کا فیصلہ

94

پشاور: سی این جی سٹیشنوں پر گیس کی سپلائی معطل کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ پشاور میں  کل سے  سی این جی کے تمام  سٹیشنوں پر گیس کی سپلائی معطل ہوگی۔ ترجمان   کے مطابق   پشاور میں  کل سے  سی این جی کے تمام  سٹیشنوں پر گیس کی سپلائی معطل ہوگی۔

ترجمان  ایس این جی پی ایل کے مطابق  درجہ حرارت میں کمی اور گھریلو سیکٹر کی طرف سے گیس کی مانگ میں اضافے کی وجہ سے سی این جی معطل ہوگی۔

پشاور کے علاقے کے تمام سی این جی سٹیشنوں کو گیس کی سپلائی روک دی جائے گی یہ عبوری انتظام گھریلو صارفین کے مفادات کے تحفظ کیلئے نافذ کیا جا رہا ہے۔یہ فیصلہ پشاور ہائی کورٹ کی ہدایات کے مطابق ہے ۔ حکومت پاکستان کی گیس ایلوکیشن پالیسی کے مطابق ہے۔

تبصرے بند ہیں.