راولپنڈی :پرویز الہٰی کو طبی معائنے کے بعد ہسپتال سے جیل منتقل کردیاگیا۔سابق وزیر اعلیٰ پنجاب و تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر پرویز الہٰی کو طبی معائنے کے بعد کارڈیالوجی ہسپتال سے لے کر پولیس اڈیالہ جیل روانہ ہوگئی۔
چودھری پرویز الہٰی کو صحت خراب ہونے پر آج صبح اڈیالہ جیل سے راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ہسپتال شفٹ کیا گیا تھا۔
جیل ذرائع نے بتایا تھا کہ چوہدری پرویز الٰہی اطبی معائنہ جیل ہسپتال میں کیا گیا۔ انہیں دل میں تکلیف اور سینے میں انفیکشن کی شکایت تھی۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کا تھیلیم سکین ٹیسٹ کیا گیا جو نارمل آیا جبکہ باقی رپورٹس ابھی آنا باقی ہیں۔پرویز الہٰی کو ایک ہفتہ قبل بھی سینے کی تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
تبصرے بند ہیں.