پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات، انتخابی نشان کیس کی سماعت شروع

118

 

پشاور: عام انتخابات میں حصہ لینے کیلئے پاکستان تحریک انصاف کا انتخابی نشان بلا پارٹی کے پاس رہے گا یا چھین لیا جائے گا، الیکشن کمیشن کی جانب سے دائر نظر ثانی اپیل پر پشاور ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت آج دوبارہ شروع ہو گئی۔

پشاور ہائیکورٹ  کےجسٹس اعجاز انور اپیل کی سماعت کر رہے ہیں۔ پی ٹی آءی کے وکلا اپنے دلائل پیش کریں گے جبکہ الیکشن کمیشن کے وکلا گزشتہ ساعت پر اپنے دلائل پیش کر چکے تھے۔

 

الیکشن کمیشن کے وکیل سکندر بشیر مہمند اور پی ٹی آئی کے وکیل شاہ فیصل اتمانخیل عدالت میں پیش ہوئے۔

پی ٹی آئی کے وکیل شاہ فیصل نے استدعا کی کہ سینئر وکیل قاضی انور آ رہے ہیں جو دلائل پیش کریں گے، ہمیں تھوڑا وقت دیا جائے۔ جس ہر عدالت نے سماعت میں وقفہ کر دیا۔

 

بعد ازاں پی ٹی آئی کے وکیل قاضی انور نے اپنے دلائل کے آغاز میں کہا کہ کیا الیکشن کمیشن ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف عالت آ سکاتا ہے؟۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کی رٹ ٹھیک نہیں، 26 دسمبر کو فیصلہ آیا انہوں نے اب تک اس پر عمل نہیں کیا۔

 

الیکشن کمیشن نے ابھی تک اپنی ویب سائٹ پر انٹراپارٹی انتخابات سرٹیفیکٹ جاری نہیں کیا۔ قاضی فیصل کا کہنا تھا کہ ہمارے امیدواروں کے خاغزات نامزدگی مسترد ہو رہے ہیں الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے کیا کیا۔

 

 

الیکشن کمیشن کی پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے پر نظر ثانی اور ڈویژن بینچ کیلئے درخواست آج تک ملتوی کر رکھی تھی۔  

 

 

گزشتہ سماعت پرپشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ بعد ازاں، عدالت کی جانب سےکہا گیا کہ دوران سماعت پی ٹی آئی کی جانب سے کوئی وکیل پیش نہیں ہوا تھا، پی ٹی آئی کے وکیل  نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی۔

 

عدالت نے پی ٹی آئی کی استدعا قبول کرتے ہوئے درخواست کی سماعت آج تک ملتوی کر دی۔

 

گزشتہ سماعت میں الیکشن کمیشن کے وکیل نے دلائل پیش کیے کہ  پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی الیکشن صحیح طریقے سے نہیں کرائے، الیکشن کمیشن کے اختیارات پر سوال اٹھائے گئے،  کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ غیر آئینی ہے۔

 

الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ کے سنگل بینچ نے انتخابی نشان سے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کیا، الیکشن کمیشن کو سنے بغیر حکمِ امتناعی جاری کیا گیا، الیکشن کمیشن اس میں فریق تھا اس کو نہیں سنا گیا، وفاقی حکومت کیس میں فریق ہی نہیں ہے، الیکشن کمیشن ایک با اختیار ادارہ ہے، اسے اپنے فیصلے کرنے کا اختیار ہے، انہوں نے جو ریلیف دیا وہ پورا فیصلہ ہے اس کے بعد کچھ نہیں بچا، الیکشن کمیشن کو سنے بغیر ایسا فیصلہ نہیں دیا جا سکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عدالت نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل اور ڈپٹی اٹارنی جنرل کو سنا، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل اور ڈپٹی اٹارنی جنرل صوبائی اور وفاقی حکومت کے نمائندے ہیں، پی ٹی آئی نے لاہور ہائی کورٹ میں بھی درخواست دائر کی، ایک عدالت منتخب کی تو پھر دوسری میں نہیں جا سکتے، اس پر سپریم کورٹ کے فیصلے بھی ہیں۔

پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز خان نےاستفسار کیا کہ اس کیس میں درخواست گزار پارٹی سے کوئی موجود ہے؟ الیکشن کمیشن کے وکیل نے جواب دیا کہ ہمیں کوئی نظر نہیں آ رہا، یہ خبر تو پورا دن نیوز چینلز پر چلی ہے، مجھے نہیں لگتا کہ ان کو یہ پتہ نہیں ہو گا کہ کیس سماعت کے لیے مقرر ہے، ہماری استدعا ہے کہ 26 دسمبر کا آرڈر واپس لیا جائے، ڈویژن بینچ قائم کیا جائے تاکہ کیس کی سماعت صحیح طریقے سے ہو سکے، دونوں پارٹیوں کو سننے کے بعد فیصلہ کیا جائے۔

ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ ہم اس کیس میں فریق نہیں بننا چاہتے، ہماری نگراں صوبائی حکومت ہے، ہمارے لیے تمام سیاسی جماعتیں برابر ہیں، ہمارا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے، ہمیں اس کیس سے نکالا جائے، اگر ہمیں نوٹس جاری کیا جاتا ہے تو پھر عدالت کی معاونت کریں گے۔

 

جسٹس اعجاز خان نےسوال کیا کہ وفاقی حکومت کا بھی یہی مؤقف ہے؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ جی ہمارا بھی یہی مؤقف ہے۔

 

الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ آرٹیکل 199 کے تحت ہائی کورٹ صرف صوبے تک فیصلہ کر سکتی ہے، انٹرا پارٹی انتخابات پورے ملک کے لیے ہوئے ہیں۔

بعد ازاں عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن اور پی ٹی آئی انتخابی نشان سے متعلق کیس پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم قرار دے دیئے تھے اور انتخابی نشان بلا بھی الاٹ نہیں کیا تھا  جس کے بعد پشاور ہائیکورٹ کے سنگل بینچ نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم قرار دینے اور انتخابی نشان واپس لینے سے متعلق الیکش کمیشن کا فیصلہ معطل کیا تھا۔

عدالت نے الیکشن کمیشن کو حکم دیا تھا کہ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کا سرٹیفکیٹ ویب سائٹ پر جاری کرنے کے ساتھ ساتھ پارٹی کا انتخابی نشان ’’بلا‘‘ بھی بحال کیا جائے۔

پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن نے نظر ثانی اپیل دائر کر دی تھی، الیکشن کمیشن نے اپیل میں ڈویژن بنچ بنانے کی استدعا کی تھی۔ پشاور ہائیکورٹ نے اپیل آج سماعت کیلئے مقرر کر رکھی ہے۔

تبصرے بند ہیں.