اسلام آباد: سابق وزیر اعظم وبانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن و چیف الیکشن کمیشن پر فرد جرم آج (بدھ، 3 جنوری) کو عائد کی جائے گی۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کاز لسٹ کے مطابق تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی جانب سے الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کے خلاف غیر پارلیمانی زبان اور توہین آمیز ریمارکس پر کیس کی سماعت 3جنوری کو ہو گی۔
الیکشن کمیشن کی جانب جاری کردہ کاز لسٹ کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان کو ذاتی حیثیت میں بینچ کے سامنے اڈیالہ جیل میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
دوسری جانب سابق وفاقی وزیر فواد احمد چوہدری کیخلاف بھی اڈیالہ جیل میں ہی سماعت ہو گی اور فرد جرم عائد کی جائے گی جبکہ فواد چوہدری کے خلاف 24 جنوری 2023ء کو الیکشن کمیشن کے خلاف توہین آمیز زبان کے استعمال پر شوکاز نوٹس کے جواب پر بھی سماعت بھی اسی روز ہو گی۔
تبصرے بند ہیں.