لاہور: انگلینڈ کے سابق کپتان اور معروف کمنٹیٹر ناصر حسین نے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں سال پاکستانی ٹیم اور بابر اعظم کے لیے شاندار ہو گا۔
سماجی رابطے کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ انسٹا گرام پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں سابق انگلش کپتان ناصر حسین نے کہا کہ میرے خیال میں سال 2024 میں پاکستانی بلے باز بابر اعظم اور بھارتی بلے باز ویرات کوہلی چمکیں گے۔
انگلینڈ کے سابق کپتان نےکہا کہ سال 2024 پاکستان کرکٹ ٹیم اور بابر اعظم کے لیے بہترین ہو گا۔
View this post on Instagram
ناصر حسین کا کہنا تھا کہ بابر اعظم نے کپتانی چھوڑ دی جس سے ان کے کندھوں پر بوجھ کم ہو سکتا ہے اور وہ اپنی بیٹنگ کی مہارت پر زیادہ توجہ دے سکتے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.