شیخ رشید پر اراضی میں گھپلے، ڈیفالٹر، انکم ٹیکس گوشواروں میں غلط بیانی کا الزام ثابت ہوا: کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری 

88

 

راولپنڈی : شیخ رشید کے کاغذات نامزدگی مسترد   کرنے کا تحریری فیصلہ جاری  کردیا گیا  ہے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ شیخ رشید اپنے اثاثوں اور ذمہ داریوں کے بارے میں تفصیلات فراہم کرنے میں ناکام رہے ۔

 

شیخ رشید کے خلاف تحریری فیصلہ حلقہ این اے 56 کے ریٹرننگ افسرنظارت شاہ  نے جاری کیا۔ تحریری فیصلہ میں لکھ گیا کہ شیخ رشید کے کاغذات نامزدگی پر عائد اعتراضات درست ثابت ہونے پر کاغذات مسترد کیے جاتے ہیں۔ شیخ رشید پر اراضی میں گھپلے، ڈیفالٹر، انکم ٹیکس گوشواروں میں غلط بیانی کا الزام ثابت ہوا۔

 

فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ  امیدوار کی طرف سے فراہم کردہ معلومات میں الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 62(9)(c) کی خلاف ورزی ہوئی۔موجود حقائق کی روشنی میں امیدوار ایک درست نامزد امیدوار کے طور پر اہل نہیں، امیدوار کاغذات نامزدگی کے ساتھ جمع کرائے گئے۔

 

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ حلف نامہ کے پیرا (U) کی تعمیل کرنے میں بھی ناکام رہا ہے، امیدوار نے مری ریسٹ ہاؤس کے چارجز کی ادائیگی بھی نہیں کی۔ شیخ رشید کے کاغذات نامزدگی الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 62(9)(c)جمع کرائے گئے۔ حلف نامہ کے پیرا (U) کی خلاف ورزی کی وجہ سے ان کاغذات نامزدگی کو مسترد کیا جاتا ہے۔

 

 

 

تبصرے بند ہیں.