لاہور: پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ اپنی مہندی کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد عوام کی تنقید کی زد میں آ گئیں۔ ایمن سلیم نے اپنی مہندی پر ڈانس کیا جو لوگوں کو بالکل پسند نہیں آیا۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی سلیم یوسف کی بیٹی و اداکارہ ایمن سلیم کا حال ہی میں کامران ملک نامی شخص کے ساتھ نکاح ہوا جس کے بعد ان کی مایوں اور اب مہندی کی تصاویر و ویڈیوز بھی وائرل ہو گئیں۔
سماجی رابطے کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ انسٹا گرام پر حالیہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ اپنی شادی کی تقریبات کی وجہ سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ی زینت بنی ہوئیں ہیں لیکن مہندی پر ان کا ڈانس کرنا ان کے چاہنے والوں کو بالکل بھی پسند نہیں آیا۔
View this post on Instagram
View this post on Instagram
سوشل میڈیا صارفین نے ایمن سلیم کو اپنی مہندی پرڈانس پرفارمنس کی وائرل ویڈیوز پر شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا، کسی کا کہنا ہے کہ ‘اداکارہ کو نہ ڈانس آتا ہے اور نہ ہی شرم’، تو کسی نے کہا کہ ‘مجھے یقین ہے کہ یہ پرفارم کرتے ہوئے اپنے ذہن میں کچھ اور تصور کر رہی ہیں’ جبکہ ایک اور صارف نے آئندہ ڈانس نہ کرنے کی تاکید بھی کر دی۔
واضح رہے کہ ایمن سلیم نے اپنی مہندی کی تقریب کے لیے روایتی انداز سے مختلف سفید رنگ کے لہنگے کا انتخاب کیا۔
View this post on Instagram
وائرل ویڈیوز اور تصاویر سے معلوم ہوتا ہے کہ ایمن سلیم کی مہندی کی تقریب میں پاکستان شوبز انڈسٹری کے فنکاروں نے بھی شرکت کی۔
تبصرے بند ہیں.