پشاور:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے دعویٰ کیا ہے کہ میرے آبائی علاقہ مردان سے میرے کاغذات نامزدگی برائے این اے 23 بغیر کسی قانونی اور مناسب وجہ کے مسترد کر دئیے گئے۔ٹویٹر ایکس پر ان کا کہنا تھا کہ لیکن شاید یہ وجہ کافی ہے کہ میں عمران خان کے ساتھ ہوں! کوئی بات نہیں ایک امتحان اور صحیح !۔
ان کا کہنا تھا کہ اس غیر قانونی اور غلط فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ الیکشن ٹرائیبونل میں اپیل کریں گے، اپنے رب سےامید ہے انصاف ملے گا۔علی محمد خان نے کہا کہ نہ ہمت ہاریں گے نہ حوصلہ ہاریں گے، نہ خان کو چھوڑیں گے اور نہ ہی حق کے راستے کو !
میرے آبائی علاقہ مردان سے میرے کاغذات نامزدگی برائے این اے 23 بغیر کسی مناسب قانونی اور صحیح وجہ کے مسترد کر دئیے گئیے۔
لیکن شاید یہ ” وجہ“ کافی ہے کہ میں عمران خان کے ساتھ ہوں !
کوئی بات نہیں ایک امتحان اور صحیح !اس غیر قانونی اور غلط فیصلہ کے خلاف ہائی کورٹ الیکشن… pic.twitter.com/mB3QOcnryj
— Ali Muhammad Khan (@Ali_MuhammadPTI) December 30, 2023
ان کا کہنا تھا کہ افسوس اپنے کاغذاتِ نامزدگی کے مسترد ہونے کا نہیں بلکہ دکھ اس بات کا ہے کہ ملک کی جمہوریت اور انصاف کے نظام کیساتھ کھلواڑ جاری ہے اور الیکشن جیسے اہم ترین قومی زمہ داری کو مذاق بنا دیا گیا ہے۔
تبصرے بند ہیں.