برطانیہ کی مسلم ممالک کے شہریوں کیلئے بڑی سہولت ، ویزا فری انٹری سروس شروع کرنے کا اعلان

169

برمنگھم :برطانیہ نے کئی مسلم ممالک کے شہریوں کیلئے ویزا فری انٹری کی سہولت شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔برطانیہ کی جانب سے اعلان کردہ ویزا فری انٹری کی سہولت سے خلیجی تعاون تنظیم اور اردن کے شہریوں کا فائدہ ہوگا۔

نئی برطانوی پالیسی کا اطلاق 22 فروری 2024 سے ہوگا جبکہ 10 پاؤنڈ کی فیس پر جاری ہونے والا ٹریول پرمٹ 2 برس کیلئے کارآمد ہوگا۔

غیر ملکی رپورٹ کے مطابق 2022 میں خلیجی ممالک سے برطانیہ آنے والے 2 لاکھ 90 ہزار افراد نے تقریباً 2 بلین پاؤنڈ خرچ کئے تھے۔

تبصرے بند ہیں.