سان فرانسسکو: سال 2023 میں بھی ایلون مسک دنیا کے امیر ترین افراد میں سر فہرست ہیں۔
رواں برس2023 میں دنیا کے 500 امیر ترین افراد نے 15 کھرب ڈالر(4ہزار173کھرب پاکستانی روپے) کمائے ہیں اور وہ گزشتہ برس ہونے والے 14 کھرب کے نقصان سے باہرنکل آئے ہیں۔
ٹیکنالوجی کمپنیوں کی دولت میں48فیصد اضافہ ہوا ہےایلون مسک95.4ارب ڈالر ز(265کھرب پاکستانی روپے) کے کے ساتھ سرفہرست رہے،مارک زوکربرگ80ارب ڈالر کے اضافے کے ساتھ دوسرےاور جیف بیزوس کی تجوری میں 70ارب ڈالر کے اضافے کے ساتھ تیسرےنمبر پر رہے۔
امریکی ادارے بلوم برگ ارب پتی انڈیکس کے مطابق ان کی دولت ایک مرتبہ پھر سے ٹیکنالوجی کے اسٹاک کی پرفارمنس سے متعلق ہے اور کساد بازاری کے خدشات کے باوجود ان کے حصص نے نئے ریکارڈ بنائے ہیں۔ٹیکنالوجی کے ارب پتیوں نے اپنی دولت میں 48 فیصد اضافہ دیکھا ہے اور یہ 658 ارب ڈالر کے برابر ہےاور اسے جس چیز نے زبردست تیزی دی ہے ان میں مصنوعی ذہانت ہے۔
ان کمپنیوں کے مالکان میں سب سے اوپرایلون مسک ہیں جو کہ ویسے بھی دنیا کے سب سے امیر ترین آدمی ہیں اور جمعرات تک کے ان کے اثاثوں میں 95.4 ارب ڈالر کااضافہ ہوچکا تھا۔
خیال رہے کہ ایلون مسک ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے مالک ہیں اور 2022 میں ان کا 138 ارب ڈالر کا خسارہ ہوا تھا۔ ایلون مسک کی دولت فرانسیسی ارب پتی اور لوئی ویتون کے مالک برنارڈ آرنالٹ سے 50 ار ب ڈالر زیادہ ہے۔ آرنالٹ کی دولت پرتعیش اشیا کی طلب میں کمی کی وجہ سے کم ہوئی ہے۔ امیزون کے بانی جیف بیزوس کی تجوری نے مزید 70 ارب ڈالر کا اضافہ دیکھا ہے جبکہ میٹا کے مارک زوکربرگ کی دولت میں 80 ارب ڈالر اضافہ ہوا ہے ۔
تبصرے بند ہیں.