این اے 242 پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق کچھ کہنا قبل از وقت ،ڈیڈلاک کہیں نہیں، ن لیگ سے بات چیت چل رہی ہے:مصطفیٰ کمال
کراچی:متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکزی رہنما مصطفیٰ کمال کاکہنا ہے کہ ڈیڈلاک کہیں نہیں، ن لیگ سے بات چیت چل رہی ہے۔متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکزی رہنما مصطفیٰ کمال کا نجی ٹی وی کے پروگرام میں کہنا تھاکہ ڈیڈلاک کہیں نہیں، ن لیگ سے بات چیت چل رہی ہے۔
ان کاکہنا تھا کہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ ابھی نہیں ہوا۔ ہماری ن لیگ سے ریلیشن شپ اور انڈر سٹینڈنگ سیٹ ایڈجسمنٹ سے بالا تر ہے۔ ہمارا ایجنڈا اصلاحات اور آئینی ترمیم کا ہے اس کیلئے ہمیں پنجاب کی بڑی جماعت چاہیے۔ ہمیں پنجاب کی بڑی جماعت کی ضرورت ہے اور وہ پیپلزپارٹی یا پی ٹی آئی نہیں۔
انہوں نے کہا کہ دو سے تین دن میں معاملات واضح ہوں گے، ن لیگ اور ایم کیو ایم کی ابھی بات چیت جاری ہے حتمی فیصلے نہیں ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ جذبہ خیرسگالی کےلیے شہباز شریف ایم کیو ایم کے مرکز آئے۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ابھی این اے 242 پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔ان کاکہنا تھا کہ کراچی میں 2018 میں بھی پی ٹی آئی کی پوزیشن نہیں تھی جب 14 سیٹیں انہیں دی گئیں۔
تبصرے بند ہیں.