نگران پنجاب حکومت کا ایک اور اہم قدم ، لائیو سٹاک ایمرجنسی لگانے کا فیصلہ

65

لاہور:نگران پنجاب حکومت  نے لائیو سٹاک سے متعلق ایمرجنسی لگانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ترجمان لائیو سٹاک کا کہنا ہے کہ لائیو سٹاک کی پیداوار میں 5 گنا اضافے کے لیے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

نگراں صوبائی وزیر لائیو سٹاک ابراہیم حسن مراد کو کمیٹی کا کنوینر مقرر کردیا گیا۔

ترجمان  کے مطابق  کمیٹی لائیو سٹاک کی پیدوار میں 5 گنا اضافے کے لیے تجاویز مرتب کرے گی، جبکہ کمیٹی گوشت کے نرخ مقرر کرنے یا نہ کرنے کے لیے سفارشات بھی پیش کرے گی۔

تبصرے بند ہیں.