اسلام آباد: نادرا (نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی) نے ہر جمعہ خواتین کے نام کرنے کا اعلان کر دیا۔
نادرا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں نادرا سینٹرز پر ہر جمعہ خواتین کیلئے ہو گا۔
نادرا نے اس اقدام کو تمام پاکستانی خواتین کے نام کرتے ہوئے انہیں پیغام دیا ہے کہ ، ’آپ ہمارا فخر ہیں‘۔
Every Friday is Women’s Day at every NADRA Registration Centres nationwide
We are here to assist you in every step of the registration process
Visit your nearest @NadraPak Registration Centre this Friday and get yourself registered on priority
Dedicated to all Pakistani women…
— NADRA (@NadraPak) December 28, 2023
نادرا کا کہنا ہے کہ نادرا کا عملہ رجسٹریشن کے عمل کے ہر مرحلے میں آپ کی مدد کے لیے موجود ہے۔ اس جمعہ کو اپنے قریبی رجسٹریشن سنٹر پر جائیں اور ترجیحی بنیاد پر اپنا رجسٹریشن کروائیں۔
واضح رہے کہ دُنیا بھر میں خواتین کا عالمی دن ہر سال 8 مارچ کو منایا جاتا جو صنفی مساوات ، تولیدی حقوق اور خواتین کے خلاف تشدد اور بدسلوکی جیسے مسائل کی جانب توجہ دلاتا ہے۔
تبصرے بند ہیں.