لاہور: تحریک انصاف نے آئی جی اور چیف سیکرٹری پنجاب کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کردیا۔
پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن کمیشن میں ایک اور درخواست دائر کرا دی جس میں الزام لگایاگیاکہ یہ دونوں افسران پی ٹی آئی رہنماوں اور کارکنوں کو ہراساں کرنے میں ملوث ہیں۔
درخواست میں کہا گیا کہ آئی جی پنجاب تحریک انصاف کے امیدواروں، تجویز کنندگان اور تائید کنندگگان کو ہراساں کرنے کے ماسٹر مائنڈ ہیں۔
تحریک انصاف کی جانب سے دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ مطابق پی ٹی آئی کے امیدواروں کے تجویز اور تائید کنندگان کی گرفتاریاں روکی جائیں اور پی ٹی آئی امیدواروں کو چانچ پڑتال کے عمل میں شامل کیا جاۓ۔
آئی جی اور چیف سیکرٹری پنجاب کو تبدیل کرنے کی درخواست پی ٹی آئی وکیل شعیب شاہین کی طرف سے جمع کرائی گئی ہے۔
تبصرے بند ہیں.