اسلام آباد : ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے پاکستان کے معاشی ماڈل کو ناکارہ قرار دیدیا۔کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان کا معاشی ماڈل ناکارہ ہو چکا ہے۔ماضی میں غربت میں خاطر خواہ کمی ہوئی جو اب پھر سراٹھا رہی ہے۔ پاکستان میں معاشی ترقی پائیدار نہیں اس کے فوائد اشرافیہ تک محدود ہیں۔
کنٹری ڈائریکٹر عالمی بنک ناجی بنہسن نے اپنے مضمون میں لکھا کہ پاکستان اپنے ساتھی ملکوں سے پیچھے رہ گیا ہے۔پاکستان میں یہ سوچ پروان چڑھ رہی ہے کہ پالیسی بدلنا ضروری ہے۔پاکستان ماحولیاتی تبدیلیوں کی زد میں ہے۔زرعی اور توانائی شعبوں کی خرابیاں دور کی جائیں ۔ پاکستان میں تجربہ بتاتا ہےکہ ریفارمز کو روکا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس روشن مستقبل کے لیے ایک ہونے کا موقع ہے۔ پاکستان میں نظام، قرضوں کی لاگت اور آمدنی کے ذرائع پائیدار نہیں۔پاکستان میں افرادی قوت اور انفرا اسٹرکچر کی ترقی پر خرچ محدود ہے،۔حکومتی اخراجات کو بھی ریفارمزکی ضرورت ہے۔پاکستان میں کاروباری ماحول خصوصاً چھوٹے کاروبار کو بہتر ماحول چاہیے۔
تبصرے بند ہیں.