آئندہ ماہ گیس کی عدم دستیابی کا بحران بدترین ہونے کا خدشہ

149

 

اسلام آباد: آئندہ ماہ جنوری 2024 میں ملک میں گیس کی عدم دستیابی کا جاری بحران بد ترین ہونے کا خدشہ ہے۔

 

رپورٹ کے مطابق یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اطالوی ایل این جی ٹریڈ نگ فرم ای این آئی 18جنوری 2024ء کو مطلوبہ کارگو فراہم نہیں کر سکے گی . تاہم بعد ازاں 15سالہ معاہدے کے تحت سمجھوتے کی شرائط کے مطابق ایل این جی فراہم کرے گی ۔

 

یاد رہے کہ چند روز قبل اطالوی فرم نے پاکستان ایل این جی لمیٹڈ (پی ایل ایل ) کو آگاہ کیا تھا کہ سپلائر کو پیش کردہ مشکلات اور مسائل کے باعث وہ مطلوبہ کارگو بروقت فراہم نہیں کر سکے گی۔

 

جس کو پریشان کن قرار دیتے ہوئےپاکستان ایل این جی لمیٹڈ کی انتظامیہ کو آئندہ کارگو کو یقینی بنانے کیلئے ای این آئی کی انتطامیہ سے رابطہ کرنے کی ہدایات جاری کر دی۔

 

واضح رہے کہ ای این آئی کے 15سالہ معاہدہ 100فیصد سرکاری تحویل میں پی ایل ایل سے 2017ء میں کیا تھا ۔ جس کے تحت 2032ء تک ہر ماہ ایک ایل این جی کارگو فراہم کرنا ہے مجموعی طور پر 180کارگو پی جی پی ایل ٹر مینل پورٹ قاسم پر اتارے جائیں گے ۔

تبصرے بند ہیں.