لاہور اور گرد و نواح میں دھند کا راج ،ٹریفک کی روانی متاثر

81

لاہور:لاہور اور گرد و نواح میں دھند چھا گئی،ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔ لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقے آج بھی شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں، حد نگاہ انتہائی کم ہونے کے باعث موٹرویز کو مختلف مقامات پر بند کردیا گیا ہے۔

موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑیوں پر فوگ لائٹس استعمال کی جائیں اور غیر ضروری سفر سے اجتناب کیا جائے۔ لاہورمیں رنگ روڈ، ایئرپورٹ، کینال روڈ، صحافی کالونی اور دیگر علاقے دھند کی لپیٹ میں ہیں۔

شدید دھند کےباعث لاہور سیالکوٹ موٹروے سمبڑیال تک بند کردی گئی ہے۔ موٹروے ایم 2 لاہور سے کوٹ سرور تک، موٹروے ایم 3 فیض پور سے سمندری تک اور موٹروےایم 5 شیر شاہ سے اوچ شریف تک بند کردی گئی ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس  کا کہنا ہے کہ سردی کی شدت سے دھند کا دورانیہ بڑھ گیا ہے، دھند کے موسم میں صبح 10 سے شام 6 بجے تک بہترین سفری اوقات ہیں۔

تبصرے بند ہیں.