اسلام آباد: انسداد دہشتگری عدالت اسلام آباد نے پشتون تحفظ موومنٹ(پی ٹی ایم) کے سربراہ منظورپشتین کی دو مقدمات میں درخواستِ ضمانت بعد از گرفتاری منظور
اسلام آباد کی انسداد دہشتگری عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے پی ٹی ایم سربراہ منظورپشتین کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، پراسیکیوٹر راجا نوید اور منظورپشتین کے وکیل بھی عدالت پیش ہوئے۔
پراسیکیوٹر راجا نوید نے منظورپشتین کی درخواست ضمانت خارج کرنے کی استدعا کرتے ہوئے عدالت میں کہا کہ منظور پشتین نے ایک ہجوم کی سربراہی کی، اور سرکاری اداروں کے خلاف تقاریر کیں۔
منظورپشتین کے وکیل نے کہا کہ منظورپشتین کو سیاسی انتقام لینے کے لیے کیس میں ملوث کیا گیا، منظور پشتین نے کسی سرکاری ادارے کے خلاف بات نہیں کی۔
بعد ازاں عدالت نے منظور پشتین کی تھانہ سی ٹی ڈی میں درج دونوں مقدمات میں تیس تیس ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانتیں منظور کرلیں۔
تبصرے بند ہیں.