فواد چودھری کی اہلیہ حبا فواد کی سیاست میں انٹری،کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے

81

جہلم :فواد چودھری کی اہلیہ حبا فواد  کی سیاست میں انٹری ہوئی ہے ۔حبا فواد نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے ہیں ۔ عام انتخابات 2024 میں حصہ لینے کیلئے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے ہیں۔

حبا فواد نے جہلم میں قومی اسمبلی حلقے این اے61  سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔فواد چودھری کی اہلیہ نے پنجاب اسمبلی کے حلقے  پی پی 26 سے بھی اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔

حبا فواد نے بطور آزاد امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔

 

تبصرے بند ہیں.